شیخ رشید کو ڈاکٹرز نے کب تک بولنے سے روک دیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرشیخ رشید آر آئی سی راولپنڈی کے وی آئی پی وارڈ منتقل کر دیئے گئے،شیخ رشید احمد کی انجیو گرافی مکمل کر لی گی،ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو 4 گھنٹے تک بات نہ کرنے کی ہدایت کردی، وفاقی وزیر شیخ رشید کی آرآئی سی میں دوبارہ ای سی جی بھی کرلی گئی
شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل، دعاؤں کی اپیل
رکن قومی اسمبلی عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے سینے میں صبح کےوقت درد ہوا،شیخ رشید کو سینے میں درد کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کی انجیوگرافی کی گئی ،شیخ رشید کو24گھنٹے تک آرام کامشورہ دیاگیا ہے،
ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد بتایا کہ شیخ رشید کو دل کی تکلیف نہیں ہوئی، ان کی ای سی جی بالکل نارمل ہے۔ وفاقی وزیر کو ہائی بلڈ پریشر اور شوگر لیول کی شکایت ہے، بلڈ پریشر بڑھنے کے سبب سینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔