پیرا گون سیکنڈل کیس ،خواجہ سعد رفیق کی خواہش ہوئی پوری،عدالت نے حکم دے دیا
پیرا گون سیکنڈل کیس ،خواجہ سعد رفیق کی خواہش ہوئی پوری،عدالت نے حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ، احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کہا کہ گواہ اعجاز احمد اور مقصود احمد کا بیان ریکارڈ کیا جانا ہے ،آپکے کمنٹس کیا ہیں،یہ میری عدالت ہے میں نے اسکو چلانا ہے،
خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں کہا کہ 22 منٹ روکے رکھا گیا ہے، کمرہ عدالت لانے سے پہلے، جوڈیشل کمپلیکس پہنچا کر 22 منٹ تک گاڑی میں بند رکھا گیا،پولیس کا کام ہے ڈسپلن کو برقرار رکھنا،آج بھی پولیس نے میگا فونز کا استعمال کیا،اوپن کورٹ سے کسی کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ پولیس والے وکلاء اور صحافیوں کو دھکے دیتے ہیں،
جس پر عدالت نے کہا کہ میں نے نوٹس لے لیا سب سے تحریری جواب مانگا ہے، باقاعدہ حکم جاری کروں گا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں ویسے قومی اسمبلی میں اس معاملے پر تحریک استحقاق بھی پیش کروں گا، جس پر عدالت نے کہا کہ وہ آپ کریں یہ آپکا آئینی حق ہے،
عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شرکت کی اجازت دے دی
خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں کہا کہ اگر آپکی اجازت ہو تو جب تک محکمہ داخلہ کی اجازت ملتی ہے میں کمرہ عدالت میں بیٹھ جائوں؟میں میڈیا سے بات کرنا چاہتا ہوں میرے سر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والے میرے سر پر کھڑے ہیں،میں ایک منتخب نمائندہ ہوں آئین کے تحت مجھے یہ بات کرنے سے تو نہیں روک سکتے،
بتا دیتے،میں گھرآکرنوٹس دے دیتا،عدالت نے خواجہ برادران کیس میں کس پر کیا برہمی کا اظہار؟
عدالت نے کہا کہ آپ کمرہ عدالت میں بات نہ کریں، باقی آپکو اپنے وکیل سے مشورہ کرنے اجازت ہے، عدالت نے حکم دیا کہ خواجہ سعد رفیق کو وکیل سے گفتگو کرنے کیلئے اوپن ماحول دیا جائے،
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دی
خواجہ برادران کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، عدالت پہنچنے پر خواجہ سعد رفیق آج پھر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے؛
آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟
لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے