بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کشمیر کے حوالہ سے مطالبہ

0
44

بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کشمیر کے حوالہ سے مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ کمیشن کا قیام کیا جائے ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے،مقبوضہ وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے،بھارت نےمقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے،بھارت غیرملکی صحافیوں کومقبوضہ وادی میں جانےکی اجازت دے، بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے اہلکاروں کوجانےکی اجازت دے، بھارت کاسب سے بڑی جمہوریت ہونے کادعویٰ سب کے سامنے عیاں ہوگیاہے ،بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کئی ماہ سے سلب کیے ہوئےہیں.

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کرنل حبیب اللہ نیپال سے لاپتہ ہوئے تھے کرنل حبیب ظاہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ دیکھا ہے جو کہ بظاہر جعلی نظر آتا ہے،کرنل حبیب کے اہلخانہ اور حکومت پاکستان ان کے حوالے سے پریشان ہے،سیاچن ایک متنازعہ علاقہ ہے،بھارت سیاچن کو سیاحت کے لیے کیسے کھول سکتا ہے؟گلگت بلتستان کو کبھی بھی صوبہ بنانے کا نہیں کہا

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت پاکستان کےساتھ آگے بڑھنے سے گھبراہٹ کا شکا ر ہے،بھارت میں انتہا پسندی تیزی سے بڑھ رہی ہے،بھارت میں اقلیتوں کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے، بھارت نےحریت رہنماؤں کو کئی روز سے قید کررکھا ہے،بھارت سےکسی خیر کی توقع نہیں ہے،

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کا معاملہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے،یہ باعث فخر ہے پاکستان کی ایدھی فاؤنڈیشن کو شیخ عیسیٰ ایوارڈ دیا گیا ،

Leave a reply