باکسنگ کیریئرمیں محمدوسیم کو ملی 10 ویں شاندار کامیابی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی، محمد وسیم نے میکسیکو کے گینگان لوپیز کو شکست دی ،دبئی میں ہونے والی گیم میں محمد وسیم 8 راؤنڈ میں حریف باکسر پرحاوی رہے، محمدوسیم نے سپرفلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا،8 راؤنڈزکامیچ محمد وسیم نے 77-75 پوائنٹس سے جیتا

آرمی چیف سے باکسرمحمد وسیم کی ملاقات، مبارکباد دی

باکسنگ کیریئرمیں محمدوسیم کو 10 ویں شاندار کامیابی ملی.

واضح رہے کہ ماہ ستمبر میں محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی، محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیےکوئی حکومتی نمائندہ نہیں پہنچا اور وہ نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہو گئے تھے،

محمد وسیم  جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔  گزشتہ سال باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقا کے باکسر مورتی متھالنے کے ہاتھوں ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں شکست ہوئی تھی۔

Shares: