قانون کے محافظ سندھ میں ایسا کیا کرنے لگے کہ تین ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے گھوٹکی میں قانون کے محافظ سمگلر نکلے، تحقیقات کے بعد تین ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا، تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کوایرانی تیل اور نان کسٹم گاڑیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں معطل کیا گیا ہے،ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر جمیل احمد نے دو انسپیکٹرز اور سب انسپیکٹر کو معطل کردیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
نوٹفکیشن کے مطابق تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز ایرانی پیترول اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اسمگلنگ کے الزام میں معطل ہونے والوں میں انسپیکٹر امداد تالپور انسپیکٹر آغا شمشاد پٹھان اور سب انسپیکٹر طفیل احمد بھٹو شامل ہیں. انسپیکٹر امداد تالپور تھانہ کھمبڑا انسپیکٹر آغا شمشاد پٹھان گھوٹکی، اور سب انسپیکٹر طفیل بھٹو ایس ایچ او ڈھرکی تعینات تھے.
معطل ہونے والے پولیس افسران کو پولیس لائین لاڑکانہ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ،دوران معطلی افسران بنا اطلاع کے پولیس لائین نہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا، معطل شدہ پولیس افسران روزانہ رول کال اٹینڈ کریں گے اور انکوائری کو بھی جوائن کریں گے








