کتوں کے کاٹنے سے جانوروں میں ریبیسین بیماری

0
43

قصور
ٹی ایم اے کی نا اہلی کتوں کی بھرمار
کتے جانوروں کو کاٹنے لگے جس سے جانوروں میں ریبیسین کی بیماری بڑھنے لگی
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی ہے بلدیہ قصور نے کتوں کو مارنے کی دوائی کئی عرصے سے نہیں ڈالی جس سے آوارہ کتے ہر طرف منڈلاتے نظر آتے ہیں
یہ آوارہ کتے انسانوں کے علاوہ لوگوں کے جانوروں کو بھی کاٹ رہے ہیں جس سے جانوروں میں Rabicin اعصابی نظام کو مفلوج کرنے کی بیماری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے جانور باءولا ہو جاتا ہے
نمائندہ باغی ٹی وی قصور کو بستی جمال دین قصور کے کسانوں عبدالرحمن ولد عبدالکریم قوم میئو ،عباس ولد عبدالقیوم اور محمد شبیر نے بتایا کہ گزشتہ چار دنوں سے ہمارے 3 جانوروں کو آوارہ کتے کے کاٹنے سے باءولے پن کی بیماری ہو گئی ہے جس کا ہم نے پرائیویٹ ویٹرنری ڈاکٹر بلا کر علاج کروایا ہے اس مرض کی ویکسیںن بہت مہنگی ہے جو اس مہنگائی کے دور میں متاثرہ جانوروں کو لگوانی پڑتی ہے جس سے ہماری مالی پریشانیوں میں مذید اضافہ ہو رہا ہے لہذہ ٹی ایم اے قصور فوری طور پر آوارہ کتوں کو ختم کرے اور محمکہ ویٹرنری ہیلتھ قصور ہمارے جانوروں کو متعلقہ بیماری سے بچاؤ کی ویکسین مہیا کرے

Leave a reply