وزیراعظم عمران خان کریں گے آج انتہائی اہم منصوبے کا افتتاح
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج "پاکستان کلین گرین انڈیکس”کا آغاز کریں گے وزیراعظم عمران خان 19 بڑے شہروں میں کلین گرین سٹی انڈیکس لانچ کریں گےانڈیکس کا مقصدصاف پانی کی فراہمی،نکاسی آب کے محفوظ نظام کویقینی بنانا ہے
سٹی انڈیکس سےصفائی کے بہترنظام کیلئے شہروں کی صورتحال معلوم ہو گی شہر کی رینکنگ بہتربنانے کیلئےصوبائی حکومت وانتظامیہ مزید اقدامات کریگی
کلین اینڈ گرین انڈیکس حکومت کا بہترین منصوبہ ہے جس سے شہروں کے مسائل حل ہوں گے صاف پانی کی فراہمی شہروں کا بڑا مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کے لئے حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے، نکاسی آب کو محفوظ نظام کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کا یہ منصوبہ انتہائی اہم ہے جسے عوامی حلقوں میں پذیرائی ملے گی