امیر قطر کے دورہ پاکستان میں تبدیلی کر دی گئی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کے دورہ پر آ رہے ہیں ، ان کے دورہ کے حوالہ سے حکومت پاکستان نے تیاریاں و انتظامات کر رکھے ہیں. امیر قطر ہفتہ کی شام کو پاکستان پہنچیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان و دیگراعلیٰ حکام امیر قطر کا استقبال کریں گے. انہیں وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، امیر قطر کی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے ۔ وزیراعظم امیر قطر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے. وہ ایوان صدر میں صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے .امیر قطر کا نتھیا گلی جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے.
واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو وزیراعظم پاکستان نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی. ان کے دورہ میں بائیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے.








