پیپلز پارٹی ڈیل کی طرف جائیگی یا نہیں؟ قمرزمان کائرہ نے اندر کی بات بتا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی صحت ٹھیک نہیں،حوصلے بلند ہیں،پیپلزپارٹی نے مشکل حالات کا بہتری سے مقابلہ کیا،پی ٹی آئی حکومت ملک میں معاشی اور انتظامی بحران لے آئی،وزیراعظم صفائی کا عمل شروع کررہے ہیں،خود اس کا شکار ہوں گے،
قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان میں مزید بحران آنے والا ہے،عمران خان باربارکہہ رہےہیں ایک ارب درخت لگائے ،ہمیں دکھا تودیں ایک ارب درخت کہاں لگائے ہیں ،کیاخیبرپختونخوا میں اتنارقبہ ہے کہ ایک ارب درخت لگائے جا سکیں؟ ،
قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں مریضوں کو سہولیات نہیں مل رہیں،قوم کو بتائیں 200ارب کا دعویٰ کہاں گیا ؟آپ اور آپ کے ساتھی ایکسپوز ہوچکے ہیں،قوم بہت جلد آپ اور آپ کے ساتھیوں سے چھٹکارا حاصل کرلے گی ، آپ کہتے تھے حکومت میں آئیں گے تو لوگ لائن میں کھڑے ہوکر ٹیکس دیں گے،بتایا جائے کتنے لوگوں نے لائن میں کھڑے ہو کر ٹیکس دیا،
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا ہے،آصف زرداری نے کہا ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں، آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں،ملاقات کیلئے عدالت سے اجازت لینی پڑتی ہے، بچوں کو ہفتے میں ایک دن ملاقات کی اجازت ہے،آصف زرداری کاکیس سندھ کااور ٹرائل راولپنڈی میں ہورہا ہے،اگر ٹرائل راولپنڈی میں ہی ہونا ہے تو پھر سندھ کی عدالتیں بند کردیں،سزا یافتہ قیدیوں کو بھی ملنے کی اجازت ہوتی ہے،جہاں کا مقدمہ ہے اسی صوبے میں سماعت ہونی چاہیے،پیپلزپارٹی کسی ڈیل یاکسی فارمولے میں نہیں جائے گی،آصف زرداری کے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیاجائے،