ڈیرہ اسماعیل خان میں بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، رمک کےعلاقے میں مسافربس اورٹرالرمیں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8افرادجاں بحق اور 10زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا
بس کراچی سے مردان جا رہی تھی،ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا.
وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی، وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی.
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی بس حادثہ میں انسانی جانوں کےضیاع پرافسوس کااظہارکیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کےورثا سےاظہار تعزیت کیا اورزخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی