وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا، کیا فیصلہ آیا؟

0
39

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا، کیا فیصلہ آیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے حوالہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے درخواست مسترد کر دی،اور کہا کہ پٹیشن ناقابل سماعت ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ وزیراعظم کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، 18 نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کی تقریر سے آپ کیوں پریشان ہیں، کیا آپ منتخب وزیراعظم کا ٹرائل کرانا چاہتے ہیں ؟ کیا اپ اس کے نتائج سے آگاہ نہیں۔ کیا آپ نے کل کا ہمارا فیصلہ پڑھا ہے، جس میں توہین عدالت کے حوالے سے اصول طے کر دیئے ہیں، توہین عدالت کے حوالے سے پہلے آگاہی نہیں تھی اب آجائے گی، عدالتیں تنقید سننے کے لیے تیار ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ توہین عدالت فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے، عدالتیں تنقید کو ویلکم کرتی ہیں۔

Leave a reply