فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ کیخلاف درخواست پر سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

0
38

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ کیخلاف درخواست پر سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملتوی کر دی گئی، آج درخواست پر سماعت نہ ہو سکی، تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کرنی تھی تا ہم آج درخواست پر سماعت نہ ہوئی اور کیس ملتوی کر دیا گیا اب درخواست پر سماعت کل بدھ کو ہو گی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باعث 10 اکتوبر کے حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 10 اکتوبر کا آرڈر کاالعدم قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

Leave a reply