سنگین غداری کیس،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے اہم اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا کیس5سال سے زائدعرصہ سےچل رہاہے، پرویز مشرف کیس مزید 5 سال بھی چلتا رہے تو عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،حکمران عوامی فلاح کی بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہ پڑیں،عوام کو امیدیں دلانے والے سیاستدانوں کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں،الزام تراشی یا دھرنا کلچرکے بجائے سب ملکرملک کواس دلدل سے باہرنکالیں،
چوھدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات بھر کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنے والوں کا ساتھ دیں گے،مہنگائی، بے روزگاری کے اصل ذمہ داران کا تعین کیا جائے،ٹماٹرجس بھاؤ اب مل رہے ہیں کیا 4 سال بعد ان حرکات کی وجہ سے سستے ہوجائیں گے؟