مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ...

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، عمر ایوب، علیمہ خان کی طلبی

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں کہا کہ عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ 243 میں بہتری کرلیں گے،حلفیہ بیان دیتے ہیں کہ آرٹیکل 243 میں تنخواہ،الاوَنس اور دیگر چیزیں شامل کریں گے،اس کا بیان حلفی بھی دینے کےلیے تیار ہیں

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمیں بیان حلفی دیں کہ 6 ماہ میں قانون میں ترمیم کردیں گے،قانون میں ترمیم چیف آف آرمی اسٹاف کی تقریر،دوبارہ تعیناتی اور توسیع سے متعلق ہوگی،

قبل ازیں اٹارنی جنرل نے عدالت میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے عدالت میں دلائل دیئے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، مختصر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، بحث کے بعد فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائیگا؟

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ آرمی ایکٹ کو اپڈیٹ کرے تو نئے رولز بنیں گے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین میں 18 مختلف غلطیاں نظر آتی ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ غلطیوں کے باوجود آئین ہمیں بہت محترم ہے،جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کابینہ کے سامنے رکھ کر ضروری تبدیلیاں کریں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ابھی قانون بنا کرآئیں،جوقانون 72 سال میں نہیں بن سکا وہ اتنی جلدی نہیں بن سکتا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ اس معاملے پر کوئی قانون بنائیں،قانون بنانے کیلئے3 ماہ کا وقت چاہیے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan