ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تقرری، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پرسماعت کی ، ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تقرری سےمتعلق رپورٹ 10 روزمیں عدالت نے طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ بورڈ ریگولیشنزکے مطابق ڈائریکٹرجنرل کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کرکے بتائیں،
وکیل نے کہا کہ پورے ادارے کی ری اسٹریکچرنگ ہو رہی ہے اس لیےڈی جی کی تعیناتی کا اشتہار دیا،ریگولیشنز اسپورٹس بورڈ نے سپریم کورٹ میں جمع کرائیں ،ریگولیشنز کی وزارت قانون نے منظوری دی،ریگولیشنز میں ڈی جی کی تعیناتی کے لیے پروموشن کا طریقہ کار ہے ،
عدالت نے وکیل بورڈ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ یہ رولز ہیں یا ریگولیشنز؟ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نمائندے نے بیان دیا کہ سیکریٹری ابھی بیرون ملک ہیں،جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس طرح تو نہیں ہوتا کہ کوئی نہ ہو تو کام ہی رک جائے،10دن میں فیصلہ کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں،