سندھ حکومت طلبا یونین بحال کرے گی یا نہیں؟ ترجمان نے اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اہم سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے فوری طور پر طلبہ یونین کو بحال کر رہے ہیں ،طلبہ یونین کی بحالی کے لیے قانون کا مسودہ تیارکر رہے ہیں،سندھ اسمبلی طلباء یونیز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے, بلاول بھٹو زرداری بھی طلباء یونیز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں,وزیراعلی سندھ طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں .

طلبا کے خلاف مقدمے، فواد چودھری میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

طلبہ یونین :میں اپنے طلباکوضائع نہیں ہونے دوں‌ گا، جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے، وزیراعظم

طلبا ریلی کے بعد گرفتار ملزم کا عدالت نے کتنا ریمانڈ دے دیا؟ پنجاب یونیوسٹی کا موقف کیا ہے؟

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاق نے تھر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا،10ماہ گزرنے کے باوجود اسپتال کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا،پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق پاکستان کی علامت ہےاور ہم پاکستان کو مضبوط تر کرنے کا عزم کرتے ہیں۔اسٹریٹ کرائم کے مقدمات میں سزا کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی ہے اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کو ٹائم فریم میں لایا جائے گا،

Shares: