ایمرا ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے اہم فیصلے

0
41

ایمرا ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے اہم فیصلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمرا کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا باقاعدہ اجلاس صدر ایمرا آصف بٹ کی زیر صدارت ایمرا سنٹر میں ہوا، سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ کی غیر موجودگی کی وجہ سے اجلاس کی کاروائی سنئیر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر نے شروع کی۔

اجلاس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے گفتگو کی گئی۔ ایگزیکٹو باڈی نے گورننگ باڈی اور انتظامی کمیٹیوں کی منظوری دیتے ہوئے تمام زیر تکمیل منصوبوں پر گفتگو کی ،صدر ایمرا آصف بٹ نے ایک ماہ کے اندر ایمرا ٹی وی کا آغاز کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،

صدر ایمرا آصف بٹ نے اعادہ کیا کہ ایمرا اپنے صحافیوں بھائیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔۔ تنخواہیں نہ دینے اور ڈاون سائزنگ کے نام پر صحافیوں کامعاشی قتل کرنے والے چینلز مالکان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور میڈیا مالکان کے گھروں اور دفاتر کے باہر دھرنے دینے کے ساتھ ساتھ اب کی بار تمام یونینز کے ساتھ ملکر ان چینلز کی نشریات بھی بند کی جائے گی۔

ایمرا الیکشن میں دنیا نیوز انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو جمہوری حق استعمال کرنے سے روکنے کے خلاف اجلاس میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، اور دنیا نیوز انتظامیہ کے اپنے ادارے میں کام کرنے والے صحافی بھائیو کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

ایمرا باڈی کی جانب سے اسلام آباد میں ڈان نیوز آفس پر حملہ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا گیا، جبکہ لاہور میں احتساب عدالت میں میڈیا کوریج پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی۔اجلاس کے آخر میں بیورو چیف ایکسپریس نیوز محمد الیاس کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔۔

ایمرا باڈی اجلاس میں صدر ایمرا آصف بٹ ، سنئیر نائب صدر جواد ملک ، نائب صدر عرفان ملک ، فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر ، آفس سیکرٹری افضل سیال ، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف نے شرکت کی

Leave a reply