الیکشن کمیشن اراکین تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم، حتمی فیصلہ کب ہو گا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان سے نوید جان بلوچ کے نام پر اتفاق کر لیا، نوید جان بلوچ کا نام وزیر اعظم نے تجویز کیا تھا۔نوید جان بلوچ کارروباری شخصیت اور نگران وزیر بھی رہے ہیں۔ سندھ سے اپوزیشن اپنا نام دے گی، سندھ سے رکن الیکشن کمیشن کے نام کے لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مشاورت جاری ہے۔ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کی تعداد مساوی ہے، وزیراعظم عمران خان اوراپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے رکن سندھ اور بلوچستان کیلئے 3،3 نام تجویز کئے تھے.

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پراتفاق رائے کی طرف بڑھ رہے ہیں ابھی کسی نام پر حتمی اتفاق نہیں ہوا کل قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اتفاق ہوجائے گا ،اپوزیشن میں کسی نام پر اختلاف نہیں

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین پراپوزیشن اور حکومت کا اتفاق ہوگیا ہے،اپوزیشن نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے کل 2 بجے پارلیمانی کمیٹی کادوبارہ اجلاس ہوگا،کل الیکشن کمیشن کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا،

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام دئیے.

Shares: