اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت 18 دسمبرتک منظور کر لی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 نیب انکوائریزمیں ضمانت منظورکی ،عدالت نے اکرم درانی کو 5،5 لاکھ کے 4 مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت 18 دسمبرتک ملتوی کردی
جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تھا، اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی 4 مختلف درخواستیں دائرکی گئی ہیں،اکرم درانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں نیب کو فریق بنایاگیا ہے،اس سے قبل عدالت نے اکرم درانی کی درخواست وارنٹ گرفتاری نہ ہونے پر نمٹا دی تھی.
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟







