فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کا دوبارہ وزیر بنتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ…….

0
32

فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کا دوبارہ وزیر بنتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ…….

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارالوگوں کیلئے شیلٹرہومزبنائے گئے، پنجاب میں ضلعی،صنعتی،اسپیشل ایجوکیشن پالیسی منظورہوئی، پہلے سال ہی پنجاب میں 9 یونیورسٹیوں کی تعمیرشروع ہوئی، شیرشاہ سوری کی طرح عثمان بزدارکی بھی تعریف ہونی چاہیئے، پہلےسال ہی 9اسپتالوں کی تعمیرشروع ہوگئی،

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پہلی بارپنجاب میں سرکاری لنگرخانے کھولے گئے،ہماری حکومت میں دونمبری نظرنہیں آئے گی، شہبازشریف دورمیں مہمان نوازی کیلئے 11کروڑروپے مختص تھے،موڈیزنے بھی کہا پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، سابق حکومت نے ملک کو 21ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا،عثمان بزدارنے پہلےسال 55کروڑکے اخراجات کم کیے،

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سوا 9 لاکھ کنال سرکاری اراضی واگزارکرائی، طلال چودھری،دانیال عزیز،جاویدلطیف جیسے لوگ قابض تھے،ایک سال میں ساڑھے 10ارب روپے قرض واپس کیا، جنوبی پنجاب کیلئے35فیصد بجٹ مختص کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ترقیاتی کام کیے،گزشتہ حکومت نے ملکی معیشت کونقصان پہنچایا،وزیراعلیٰ پنجاب نے 60فیصد اخراجات کم کیے، شہباز شریف کے8،8کیمپ دفاتر ہوتے تھےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں، شہبازشریف کے رشتے داروں پر 2 ہزار سے زائد اہلکارتعینات تھے،

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پہلی باردیہات کے اسپتالوں میں 24گھنٹے سروس کا آغاز ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک آنا بھی منی لانڈرنگ نہیں کی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں ہوسکتا ،شہباز شریف 1200 ارب روپے کا مقروض صوبہ چھوڑ کر گئے تھے،عثمان بزدار کی قیادت میں 104فیصد ٹیکس وصولی ہوئی،

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو دن میں بھی تارے کم اور عمران خان زیادہ نظرآتے ہیں، فضل الرحمان ناکام ہو کر واپس چلے گئے،فضل الرحمان کو اپنوں نے ہی یہاں تک پہنچادیا ہے،بلاول بھٹو زرداری بچے من کے کچے ہیں

Leave a reply