صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

0
37

صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے میگا شوٹنگ مقابلے کی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جہلم کے قریب آرمی مارکسمین شپ فائرنگ رینج میں پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا.صدر مملکت نے 39 ویں میگا شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی.

چار ہفتوں تک جاری رہنے والے مقابلوں کے میں مقابلوں میں تینوں مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز ، ٹیم سابق پنجاب ، کے پی کے ، اسلام آباد پولیس ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ، لاہور گیریژن شوٹ گیلری اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے کل 953 نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

پاکستان آرمی نے انٹر سروسز فائرنگ کے مقابلے میں چیمپئن بننے کے لئے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے۔منگلا کور کے سپاہی محمد ندیم نے ماسٹر آف آرمز ٹرافی حاصل کی،لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ادریس رشید نے پریزیڈنٹ ٹرافی حاصل کی ،پاک بحریہ نے پرائم منسٹر اسکیل ایٹ آرمز کے مقابلے جیتے، پستول میچ پاکستان آرمی نے جیتا۔چیف آف نیول اسٹاف رائفل میچ اور چیف آف ایئر اسٹاف پستول میچ دونوں پاک آرمی نے جیت لئے۔ بہترین شاٹ میچ ٹرافی گروپ کے سپاہی کلرک ثاقب علی خان کو ایوارڈ دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے نشانہ بازوں کی شاندار مہارت کو خراج تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے کہا کہ نشانہ بازی سپاہیوں کی بنیادی مہارت ہے اور اس میں مہارت حاصل کرنا قابل فخریہ کامیابی ہے۔ قومی مقاصد کی تکمیل شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے ،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت اور آرمی چیف نے بھی نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا،ایونٹ کو پاکستان کے میگا شوٹنگ مقابلےکی حیثیت حاصل ہے

Leave a reply