پاک فضائیہ نے مشقیں کیوں کیں؟ جان کر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

0
44

پاک فضائیہ نے مشقیں کیوں کیں؟ جان کر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ میں کمانڈ لیول پر نائٹ آپریشنل مشق کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاک فضائیہ کے تمام طیاروں اور ائیر ڈیفنس نظام نے حصہ لیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ نائٹ آپریشنل مشق گذشتہ ہفتے منعقد ہونے والی ہاک آئی مشق کا تسلسل ہے جس میں پاک فضائیہ کے تمام آپریشنل ائیر بیسز نے حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے آپریشنل عملے کو جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کے مؤثر اور مربوط استعمال کی تربیت فراہم کرنا تھا۔

پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس مشق سے پاک فضائیہ کو ہر قسم کے مشکل حالات میں ایک مؤثر دفاع کے ساتھ ساتھ بھر پور جوابی حملے کی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

Leave a reply