الیکشن کمیشن غیر فعال ہونے سے فنڈنگ کیس متاثر ہو گا یا نہیں؟ ترجمان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کل سےغیرفعال ہو جائے گا تا ہم پارٹی فنڈنگ کیس متاثرنہیں ہوگا ،الیکشن کمیشن کے ترجمان نے میڈیا کو جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس پر اسکروٹنی   کمیٹی کام جاری رکھے گی،اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن فعال ہونے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کردے گی،

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج رات سے چیف الیکشن کمشنرکی ریٹائرمنٹ کے بعد کمیشن کے2ارکان رہ جائیں گے،2ارکان میں سینئررکن پنجاب کل قائمقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کا حلف لیں گے.

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائر منٹ کے بعد جسٹس الطاف ابراہیم قائمقام چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے اور نئے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی تک ذمہ داریاں ادا کریں گے.

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کے پاس تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ کیس کی سماعت چل رہی ہے، گزشتہ روز سماعت ڈی جی لاء کی عدم موجودگی میں سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی.

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام دئیے

چیف الیکشن کمشنر کے لئے بھی شہباز شریف نے نام وزیراعظم عمران خان کو دئے، اب اگلے ہفتے فیصلہ ہو گا

آج پانچ دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے. تا ہم نئے چیف الیکشن کمشنر کا نام ابھی تک فائنل نہیں ہو سکا،

Shares: