اینٹوں کے بھٹے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب

0
35
24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے

اینٹوں کے بھٹے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے نوٹس پر پولیس کا اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب کروا لئے گئے،

تھانہ ہوسڑی کے ایس ایچ او غلام فاروق راہوپوٹو نے 5 نمبر اڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کے حکم پر اینٹوں کے بھٹے پر ریڈ مارکر 17 مغویوں کو بازیاب کروا کر کورٹ میں پیش کردیا،درخواست گزار بنام رواتو ولد شیلو بھیل نے 5 نمبر اڈیشنل سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی کہ ایک اینٹوں کے بھٹے پر بھٹہ مالک نے ایک ہی خاندان کے 17 لوگ جس میں مرد, عورتوں سمیت  کمسن بچے شامل ہیں جن سے جبری مشقت لی جارہی ہے اس پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کاروائی کا حکم دیا .

ایس ایچ او ہوسڑی غلام فاروق راہوپوٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈو عالم مری ہوسڑی کے قریب واقع سیٹ حاجی موسیٰ خان پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مارکر تمام مغویوں کو بازیاب کرواکر کورٹ میں پیش کردیا جس کے بعد کورٹ نے انھیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا اختیار دے دیا

بھٹہ مالک کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لاسکی ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے.

Leave a reply