فریال تالپور اقامہ کیس کی سماعت، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپوراورناصر حسین شاہ سمیت دیگر کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت ہوئی، ناصر حسین شاہ کے وکیل بیرسٹرضمیر گھمرو نے دلائل مکمل کرلیے،ہائیکورٹ نے فریقین کےوکلاکوتحریری طور دلائل جمع کروانے کا حکم دے دیا
سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی.
تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست اقامہ ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے خط لکھا ہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کا کیس نہیں بنتا، سیکرٹری سندھ اسمبلی کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،
فریال تالپور کو ہم یہ چیز نہیں دے سکتے، جیل حکام نے کیا انکار
واضح رہے کہ فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اڈیالہ جیل میں ہیں، عدالت نے انکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے، آصف زرداری بھی جیل میں ہیں، ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.
فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع