ہوا کا رخ بدل رہا ہے، بی آر ٹی اور مالم جبہ ریفرنس کب دائر ہو گا؟ چیئرمین نیب بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشرے میں خوبصورت یا بدصورت شکل میں کرپشن موجود ہے، کرپشن کے مکمل خاتمے کا دعویٰ نہیں کر سکتے ، یہ جنگ ایک مطعفن سسٹم کے خلاف ہے، بدعنوانی کا خاتمہ ہر پاکستانی کا فرض ہے، ہم اپنے ہر قول و فعل کیلئے پروردگار کے سامنے جوابدہ ہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے بی آر ٹی پر ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا، سٹے آرڈرز کی وجہ سے مشکلات ہیں، بی آر ٹی اور مالم جبہ کے ریفرنسز تیار ہیں۔ بادشاہت یا شہنشاہت میں احتساب کا تصور نہیں، اقتدار کی ہوس کی خاطر ملک میں عجیب و غریب تجربات کیے گئے، خود احتسابی کے اچھے نتائج نکلیں گے، ایک وہ طبقہ بھی موجود ہے جس کو نیب سے کافی شکایات ہیں، کسی کے کفن میں جیب نہیں ہوتی، عوامی امنگوں کو سامنے رکھ کر قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے، 72 سال کا مرض ہے، شفایابی کیلئے قوم کو یکجا ہونا ہوگا، کرپشن کے خاتمے کیلئے پہلی اینٹ ہم نے رکھ دی ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ لوگ اسلامی نظام کیلئے ترس رہے ہیں،انسان کی برتری صرف اور صرف تقویٰ کی بنیاد پر ہوتی ہے،ریاست مدینہ اس لیے کامیاب ہوئی کہ کسی کو کسی پر فوقیت نہیں تھی،حکومتی وزرا کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ریاست مدینہ بنا رہے ہیں، کچھ خوابوں کی تعبیر پانے کیلئےصرف محنت کرنی پڑتی ہے،حکومت نے ریاست مدینہ کا خوبصورت خواب پیش کیا،2،2گھنٹے پریس کانفرنس کرنے کا فائدہ نہیں،اپنا دفاع مضبوط کریں،نیب فیس نہیں، کیس کو دیکھتا ہے،ہمارا گٹھ جوڑ صرف پاکستان کے ساتھ ہے ،کسی سیاسی انتقام یا گٹھ جوڑ کا کوئی سوال نہیں،
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے کہتے ہیں انتقام لیا جارہا ہے،اربوں کھربوں کے حساب سے منی لانڈرنگ کی گئی،قوم کے پیسے سے بیرون ملک بڑی بڑی جائیدادیں خرید لی گئیں،قوم کا پیسہ کھانے والے نے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا ہے ،
کرپشن ایک کینسرہے جس کی سرجری کررہے ہیں،1261ریفرنسز کیلئےنیب کی صرف 25عدالتیں ہیں،943ارب روپے کے ریفرنس زیر سماعت ہیں،39ارب روپے واپس آنے کا کریڈٹ نیب کو جاتا ہے،2017سے اب تک 153ارب روپے کی ریکوری ہوئی،
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ 2017کےبعدنیب میں مداخلت کو ختم کیا گیا،نیب نے382ارب روپے ریکور کیے،ہوا کا رخ بدلنے لگا ہے آپ چند ہفتوں میں محسوس کریں گے،یہ سب باتیں صرف اقتدار کی حوس ہے،شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں سے کہوں گا ملکی مفادات کو مدنظر رکھیں،بی آر ٹی اور مالم جبہ کے خلاف ریفرنس تیار ہے،عدالتی حکم امتناع کے باعث بی آر ٹی پر ایکشن نہیں لے رہے،عدالتی حکم امتناع ختم ہونے پر ایکشن لیاجائےگا،کسی سے دوستی یا دشمنی نہیں، جو کرے گاوہ بھرےگا،ایک طرف 35،30سال کا دورہ اور دوسری طرف 14،12ماہ ہیں،








