حاجیوں کی جمع کروائی گئی رقم سے گزشتہ برس کتنے کروڑ سود لیا گیا؟ وزارت مذہبی امور کا اہم انکشاف

0
39
Hajj

حاجیوں کی جمع کروائی گئی رقم سے گزشتہ برس کتنے کروڑ سود لیا گیا؟ وزارت مذہبی امور کا اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پربینکوں سے سود لیا جاتا ہے،گزشتہ برس 3لاکھ 74ہزار857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں جمع کروائیں،درخواستوں کے ساتھ 106ارب41 کروڑروپے سے زائد رقم اکٹھی ہوئی،حجاج کی رقم پر 2018 میں 21 کروڑروپے کا سود حاصل ہوا،

پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر مذہبی امور متحرک

حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

وزارت مذہبی امور کے جواب میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ5سال کےدوران ایک ارب17کروڑروپے کا سود حاصل ہوا،قرعہ اندازی کے بعد ناکام درخواست گزاروں کورقم واپس کردی جاتی ہے،سود کی رقم حجاج کی ویکسین،ٹریننگ،ادویات اورمیڈیا مہم پرخرچ کی جاتی ہے،

قبل ازیں بتایا گیا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔ نور الحق قادری کی سربراہی میں وفد کے سعودی ہم منصب سے مذاکرات ہوئے، وفد نے عازمین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مطالبات پیش کیے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا، مشاعر میں اضافی سہولیات، کوٹے میں مزید اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں شکایات کے ازالے کے لیے پاک سعودی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 10 رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔سعودی وزیر حج نے کہا کہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا، سفری سہولیات یقینی بنائے گی۔

Leave a reply