ہمارے دور میں کرپشن میں کمی آئی تھی، احسن اقبال کا دعویٰ

0
50

ہمارے دور میں کرپشن میں کمی آئی تھی، احسن اقبال کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں ملک ترقی کررہا تھا، بنگلادیش کی شرح نموہم سے زیادہ ہوگئی ہے، موجودہ حکومت نےملکی معیشت کاجنازہ نکال دیا، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان کودشمن کی ضرورت نہیں،ہمیں معیشت کوفوری بحال کرنا ہوگا، موجودہ حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں،معاشی ترقی سیاسی استحکام سے آتی ہے، ملک میں مہنگائی 13 فیصدتک پہنچ گئی،

احسن اقبال نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے بےروز گاری بڑھا دی،زراعت کوتباہ کردیا،گیس اتنی منہگی ہورہی ہےعوام گیس کا ہیٹر چلانے کے قابل نہیں رہیں گے ،بجلی اورگیس کے بل اوپرجارہےہیں،موجودہ حکومت نےجھوٹ پرمبنی فلم بنائی ،ہمارے دورمیں کرپشن میں کمی آئی تھی،دنیاکہہ رہی تھی پاکستان میں شفافیت ہے،اگرمجھ پر کرپشن ثابت ہوگئی توقوم کامجرم ہوں گا،یہ لوگ ترقی کے لیے ایک اینٹ نہ لگاسکےملک میں 12 کروڑ نوجوان آبادی ہے جس کو روزگار کی ضرورت ہے،

Leave a reply