قصور
رائیونڈ قصور سڑک کے دونوں سائیڈوں سے مٹی نرم ہو گئی پچھلے سال کیمروں کی تنصیب کیلئے سڑک کنارے زیر زمین تار ڈالنے کیلئے پائب ڈالے گئے جسے نرم مٹی سے بھر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ سڑک کے دونوں جانب مٹی انتہائی نرم ہو چکی ہے جس سے آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے سال کیمروں کی تنصیب کیلئے سڑک کنارے زیر زمیں تار ڈالنے کیلئے زمین کی کھدائی کرکے پائپ ڈالے گئے اور پائپ ڈال کر نرم مٹی سے پائپوں کی کھدائی کو بھر دیا گیا جو کہ بعد کی بارشوں کی بدولت مذید نرم ہو گئی جس پر گاڑی کا ٹائر آتے ہی کئی گاڑیاں الٹ چکی ہیں جس سے جانی اور مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں ایسے ہی رات گئے قصور سے رائیونڈ جانے والے ایک کنٹینر اور ایک ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کی اطلاع ڈرائیوروں نے پی ایچ پی کی ہیلپ لائن 1124 اور بعد میں ریسکیو قصور پولیس 15 کو دی مگر کوئی ان کی مدد کو نا آیا جس پر ڈرائیوروں نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ اس جنگل جیسے علاقے میں ہم نے ساری رات ڈر اور خوف سے گزاری مگر ساری رات ہائے وی پیٹرول و پولیس کی گشتی پارٹی نا گزری
لوگوں نے ڈی سی قصور سے سڑک کی حالت زار اور ڈی پی او قصور سے پولیس کے رویے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

قصور پولیس اور روڈ دونوں کی حالت انتہائی خراب
Shares:







