سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر کر دی گئی،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حکومت سے 15 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔شہری محمد حسنین نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران اور ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے رٹ دائر کی۔

سینما گھروں کے خلاف ٹیکس، عدالت نے سینما مالکان کو حکم دے دیا..

سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے قانون کے برعکس یکم جنوری 2017 سے 31 دسمبر 2019 تک ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔ حکومت نے 26 نومبر کو قانون کے برعکس سینما گھروں کو تفریحی ٹیکس میں چھوٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔تفریحی ٹیکس رولز 1958 کے تحت حکومت گزشتہ دور کا ٹیکس معاف نہیں کر سکتی۔ زندگی کی تعیشات پر ٹیکس معاف نہیں کیا جا سکتا۔حکومت نے تفریحی ٹیکس معاف کرکے قانون سے تجاوز کیا ہے۔

Shares: