تین چھٹیوں کا اعلان ہو گیا،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/05/office.jpg)
تین چھٹیوں کا اعلان ہو گیا،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبائی اداروں، ذیلی سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کے ماتحت چلنے والے دفاتر اور تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
سندھ حکومت نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔25 دسمبر کو سندھ کے سرکاری اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں میں تعطیل ہو گی۔سندھ میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔سندھ میں 24 دسمبر کوبھی شہدائے قمبر کی برسی پر عام تعطیل ہو گی۔ جب کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
واضح رہے سندھ حکومت 2008 سے ہر سال 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے اور بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مرکزی تقریب نوڈیرو میں ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ یہ تقریب لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگی ،تقریب سے بلاول زردری بھی خطاب کریں گے