احسن اقبال کی ہو گی عدالت پیشی، نیب کتنے ریمانڈ کی کرے گا استدعا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ن لیگی رہنما احسن اقبال کو 11 بجے احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش کیا جائے گا،احسن اقبال کواحتساب عدالت اسلام آباد نمبر ایک میں پیش کیا جائے گا،نیب کی جانب سے لیگی رہنمااحسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی.
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ، ن لیگی کارکنان کی عدالت آمد متوقع ہے ان کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی.،نیب احسن اقبال کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا، نیب نے نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے الزام میں احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا۔ احسن اقبال کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے جاری کیے تھے جن کی تعمیل کی گئی ہے،
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،
نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے احسن اقبال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر زکی ٹیم طلب کر لی احسن اقبال کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
احسن اقبال آج اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔
نیب نے اسپیکرقومی اسمبلی کو احسن اقبال کی گرفتار ی سے متعلق آگاہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نیب نے خط لکھ دیا،