مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ٹیم کی پرفارمنس سے ناخوش

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر...

وزیراعظم کا بلاول کے اعزاز میں افطار ڈنر،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیرِاعظم ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی...

دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے...

کوئٹہ،ہزار گنجی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 2 خواتین کی موت

کوئٹہ: ہزار گنجی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ...

سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، کار چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) سیالکوٹ کے...

محبوبہ کا دیدار کرنے کے لئے آنیوالے جوان کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا کہ جان کر ہوں حیران

محبوبہ کا دیدار کرنے کے لئے آنیوالے جوان کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا کہ جان کر ہوں حیران

محبوبہ کا دیدار کرنے کیلئے آنیوالا نوجوان محلے داروں کے ہتھے چڑھ گیا ، محبوب کی ناک زمین پر لگوانے اور مرغا بنا کر تھپڑوں، مکوں کے ساتھ خاطر تواضع کی گئی،

واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا، گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نوجوان مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کا دیدار کرنے کیلئے اسکی گلی کے چکر لگا رہا تھا کہ مشکوک نقل و حرکت پر محلے داروں نے اسے قابو کر کے پوچھ گچھ کی تو اس نے گھبراہٹ میں آکر سچ اگل دیا .

سچ اگلنے کی دیر تھی کہ محلے داروں نے اپنی ہی عدالت لگا لی، محبوبہ کو ملنے کے لئے جانے والے جوان پر پہلے اسکی تھپڑوں اور مکوں سے ٹھکائی کی بعدازاں زمین پر ناک سے لکیریں نکلوانے کے ساتھ اسے مرغا بھی بنا ڈالا۔

موقع پر موجود محلے دار اس سارے واقعہ کی موبائل پر ویڈیو بناتے رہے تاہم بعد ازاں نوجوان کو معافی مانگنے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا گیا۔

دوسری جانب اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پو لیس کا مؤقف تھا کہ انہیں قانونی کارروائی کیلئے کوئی تحریری درخواست نہیں دی گئی۔ اگر درخواست دی گئی تو کاروائی کریں گے پولیس از خود کاروائی نہیں کر سکتی.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan