جیل اصلاحات، سندھ حکومت مزید کتنی جیلیں بنانے جا رہی ہے؟ رپورٹ آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں مزید 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جیل اصلاحات کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی محتسب کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، سینیئر ایڈوائیز محتسب، آئی جی جیل سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے.
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کو ضلعی ملیر کے 100 اور ویسٹ کے لئے 200 ایکڑ زمین کے لئے سمری بنائی کی ہدایت کی گئی،سندھ کے شہروں ٹھٹھہ، نوابشاہ، قمبر شہداد، مٹھی، کندھکوٹ، ملیر اور ضلعی ویسٹ میں نئی جیلیں بنائی جائیں گی۔صوبے کے جیلوں میں نئیں آنے والے قیدیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے۔
آئی جی جیل نصرت حسین منگن نے اجلاس میں کہا کہ کراچی، لاڑکانہ اور شکارپور کے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں۔ اس وقت صوبے کے جیلوں کی گنجائش 13038 جب کے 17239 قیدی ہیں۔ صوبے کی جیلوں میں 6886 قیدیوں کو پرائمری سے لے کر ماسٹرز تک کی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔
وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے کہا کہ وفاقی محتسب نے اس وقت تک جیل اصلاحات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں 4 روپورٹ جمع کروائی ہیں۔جنوری کے پہلے ہفتے میں بھی رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔ سندھ حکومت نے جیل اصلاحات کے حوالے سے بھترین کام کیا ہے۔








