رنگ روڈ منصوبہ پر نیب تحقیقات، مریم اورنگزیب میدان میں آ گئیں کیا کہا؟

0
36

رنگ روڈ منصوبہ پر نیب تحقیقات، مریم اورنگزیب میدان میں آ گئیں کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام دشمن منی بجٹ مسترد کرتے ہیں، ن لیگ عوام دشمنی میں حصہ دار نہیں بنے گی۔حکومت کی جانب سے عوام پر معاشی دہشت گردی منظور نہیں، منی بجٹ لانا عمران خان کی نالائقی، تاریخی نااہلی کا ایک اور زندہ ثبوت ہے، وزیراعظم کی حکومت ظلم کی حکومت بن چکی ہے،

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام کو منی بجٹ منظور نہیں، ایس آر او حکومت ایس آر او سے منی بجٹ منظور کرائے، پارلیمنٹ سے نہیں، عمران خان نے عوام دشمن منی بجٹ لانے کے لئے پھر نیب گردی شروع کر دی ؟۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن پر شہباز شریف کو نوٹس بھجوایا، بی آر ٹی کے 125 ارب کے کرپشن کے کھڈے پر کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا، 15 ماہ میں چیئرمین نیب کو صرف شہباز شریف کے عوامی منصوبے ہی نظر آئے ہیں،نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ہر وہ منصوبہ کھنگالا جارہا ہے جس سے عوام کو سہولت ملی نیب کی نوٹس پہ سب سے پہلے نواز شریف ، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے لوگوں کا نام لکھا جاتا ہے پھر نوٹس نکالا جاتا ہے ،بی آر ٹی کیس میں125 ارب کے کھڈے لیکن کوئی نوٹس نہیں؟

Leave a reply