وزیراعظم کراچی سے اسلام آباد واپس روانہ،طیارہ اسلام آباد لینڈ نہیں کر سکے گا؟ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

0
37

وزیراعظم کراچی سے اسلام آباد واپس روانہ،طیارہ اسلام آباد لینڈ نہیں کر سکے گا؟ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوئے،موسم کی خرابی کےباعث طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کرسکے گا،وزیراعظم کے طیارے کارخ پشاورایئرپورٹ کی جانب موڑدیاگیا،شاہ محمود قریشی،گورنرخیبرپختون خوااورعثمان ڈاروزیراعظم کے ہمراہ ہیں.

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کے حکومت ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شراکت دار بنانا چاہتی ہے تاکہ ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا عمل ایک ساتھ چلے۔غربت میں کمی اور روزگار کے مواقع اسی وقت بڑھ سکتے ہیں جب سرمایہ کار حکومت سے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر چلیں۔ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر پوری توجہ دے رہی ہے ۔ معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ممتاز کاروباری شخصیات اور تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر بحری امور سید علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سینئر افسران موجود تھے۔ اسی طرح ممتاز کاروباری شخصیات اور تاجر برادری کے وفد میں عدنان اسد صدر امریکن بزنس کونسل، یاور علی چیئرمین پاکستان بزنس کونسل، احسن ملک سی ای او پاکستان بزنس کونسل، سراج قاسم تیلی، آغا شہاب صدر کراچی چیمبر، عارف حبیب، مرزا افتخار بیگ، خالد مسعود، زاہد سید اور دیگر شامل تھے۔

وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل، سید آفریدی، اشرف قریشی، عالمگیر خان، عطااللہ خان، کیپٹن (ر) جمیل خان، فہیم خان، لال چند ملہی، اکرم چیمہ، اسلم خان، نجیب ہارون، سیف الرحمان محسود، رمیش کمار، نصرت واحد، نزہت پٹھان، عبدالشکور شاد اور سمیہ ندیم شامل تھیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، معاون خصوصی عثمان ڈار اور گورنر سندھ عمران اسمعیل ملاقات میں موجود تھے۔

وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کو تاکید کی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل حل کرانے پر بھرپور توجہ دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اس لیے شور مچا رہی ہے کہ ہم نے ان کی کرپشن پکڑی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی طویل جدوجہد ہے جس کا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا اور ان کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے علاقوں پر خصوصی توجہ دیں جہاں انتہائی غربت اور کسمپرسی ہے

Leave a reply