سال 2019، سندھ پولیس کے 25 جوان ہوئے شہید، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے اور کیا کیا برآمد ہوا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال2019 کی سندھ پولیس کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سال2019کے دوران مجموعی طور پر49834 ملزمان گرفتار کئے گئے،1114پولیس مقابلے،504 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔39 ڈکیت،08دہشت گرد اور ایک اغواء کار ہلاک ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 39دہشت گرد،21ٹارگٹ کلرزاور10اغواء کار گرفتار ہوئے، 13557ڈکیت/کریمنلز گرفتار جبکہ 1534 ملزمان کو رنگے ہاتھوں موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔20976مفرور،13697 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیا گیا،جرائم کے خلاف جنگ کے دوران 25افسران اور جوان شہید ہوئے۔
گرفتار ملزمان سے 219کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد، 665 فیوز/ڈیٹونیٹرز،50 عددبم بنانیکے ألات،42 میزائل ،17 راکٹس ،412 گرنیڈز ،02أئی ای ڈیز،31 تیار بم،08خودکش جیکٹس،37527 راؤنذز کارتوس،9530پستول/ ریوالورز/ماؤذر ،167 رائفلیں،749شاٹ گنز/ ریپیٹرز ،213 ایس ایم جیز/کلاشنکوف،06ایم پی فائیو،03جی ٹھری رائفلیں اور04 اینٹی ایئر کرافٹ برآمد کی گئیں.
دوسری جانب سندھ حکومت نے نیو ایٸر کے باعث کراچی میں 31 دسمبر سے 1 جنوری تک ڈبل سواری اور ون ویلنگ پر پابندی لگادی.