بھارتی پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی کیسی ہو گی وردی؟

0
50

بھارتی پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی کیسی ہو گی وردی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی وردی کی تصاویر دی ہیں،بھارتی فوج نے چیف آف ڈیفنس سٹاف کے کار کے جھنڈے کی بھی تصویردی ہے .

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا دفتر ساؤتھ بلاک میں ہو گیا، سابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کیا گیا ہے،

بھارتی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں پبلک انٹرسٹ میں توسیع کردی گئی ، بھارتی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی، بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرڈرآرمی ایکٹ 1950 میں ترمیم کی .

‏31دسمبر کو ریٹائر ہونیوالےبھارتی آرمی چیف بپن راوت چیف آف ڈیفنس اسٹا ف نامزدکر دیا گیا،‏بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کیلئے عمرکی حد 65 سال مقرر کردی گئی ‏خصوصی کمیٹی نےچیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ وجود میں لانے، کردار، ضابطے،چارٹر کی منظوری دی،‏بھارت میں اس سے قبل مسلح افواج کے سربراہ 62 سال کی عمر تک عہدے سنبھال سکتے تھے

بھارتی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرکوئی اعتراض نہ ہوا اور نہ ہی میڈیا پر کوئی تبصرہ ہوا،قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل موکنڈ نروین کوبھارتی آرمی چیف نامزد کیا گیا تھا جو نائب چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل موکنڈ نروین نے بھارتی آرمی چیف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،

جنرل راوت نے کہا ، ‘مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں چیف آف ڈیفنس بنوں گا۔ اب تک میں صرف آرمی چیف کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔ میرے دور میں ، فوج کو جدید بنانا میرے لئے ایک بہت بڑا قدم تھا۔ مجھے پوری امید ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے ملک کی فوج کو مزید آگے لے جائیں گے۔

Leave a reply