نئے سال کا پہلا دن، پاکستان اور بھارت کا آپس میں رابطہ، کیا بات ہوئی؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

0
38

نئے سال کا پہلا دن، پاکستان اور بھارت کا آپس میں رابطہ، کیا بات ہوئی؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے آغاز پر پاک بھارت جوہری تنصیبات اورسہولتوں سے متعلق فہرست کا تبادلہ ہوا ہے، فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات پرحملہ نہ کرنے کے دوطرفہ معاہدے کے تحت ہوا پاکستان اوربھارت کے درمیان معاہدہ 31 دسمبر 1988 کوطے پایاتھا،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکارکو فہرست ساڑھے 10 بجے سپردکی، نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن حکام کو 11 بجےفہرست ملی، دونوں ممالک جوہری تنصیبات سےمتعلق ہرسال یکم جنوری کومطلع کرتے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 280بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کر دی گئی، بھارتی قیدیوں میں 55 شہری، 227ماہی گیر شامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سال میں 2بارفہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی ہائی کمیشن حکام کوفراہم کرے گا

Leave a reply