پنجاب پولیس کو کس پولیس کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں؟ وزیراعظم کا بڑی خواہش کا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں ماڈل پولیس سٹیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تبدیلی آتی ہے تو ذہن سے آتی ہے، پرانے پولیس سٹیشن کو ٹھیک کر کے اچھا کیا گیا، ماڈل پولیس سٹیشن بنائے گئے، پولیس عوام کے لئے ہے، بہت اچھا قدم ہے، امید رکھتا ہوں کہ ماڈل پولیس سٹیشن سارے پنجاب کے لئے مثال بنیں گے، پنجاب پولیس کو کے پی کے پولیس کی طرح دیکھنا چاہتا ہون‌، 2013 میں جب ہم آئے تو کے پی کے میں دہشت گردی کی وجہ سے پولیس کا مورال ڈاؤن تھا لیکن ہم نے اصلاحات کیں تو عوام پولیس کے ساتھ کھڑی ہو گئی، وہی پولیس ہم پنجاب کے ساتھ دیکھنا میں چاہتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پولیس کا بنایا ہوا سسٹم ٹھیک کریں گے، مختلف چیزوں کی وجہ سے پولیس کی عادتیں پڑی ہیں وہ ٹھیک ہوں گی، ہم تبدیلی لائیں گے، سارا پنجاب چند سال بعد پولیس کے ساتھ کھڑا ہو گا، کوئی چیز ناممکن نہیں، انسان ارادہ کر لے تو سب کچھ کر سکتا ہے، ہم پولیس کی بھر پور مدد کریں گے عوام میں کارکردگی نمایاں نظر آںی چاہئے، ہم آپ کو بھی فنڈز بھی دیں گے اور مسائل بھی حل کریں گے.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام عوامی فلاح وبہبود کے لیے اہم ہے، پولیس عوام کو امن وتحفظ کا احساس دے ،پہلی بار جب رکن اسمبلی بنا تو سب سے بڑا مسئلہ تھانہ کچہری تھا،سیاستدان تھانے کچہری کو اپنے کنٹرول میں رکھتے تھے،یہ ماڈل پولیس اسٹیشن پولیس میں اصلاحات کا آغاز ہے

وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی پہنچے جہاں انہوں نے آئی سی ٹی لیب کاافتتاح کیا،اس موقع پر وزیراعظم کوسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی ٹی لیب سے متعلق بریفنگ دی گئی،

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کیا،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس کے دستے کی جانب سےگارڈ آف آنر دیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو آئی جی پولیس کی جانب سےبریفنگ دی گئی،

پنجاب بھر کے 24شہروں میں 29ڈیجیٹل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا،وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈیجیٹل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا،ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام سے خدمت سنٹر کی تمام سہولیات میسر ہوں گی،تمام تھانوں میں جدید ترین سیکیورٹی سسٹم بھی لگایا گیا ہے ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے.

Shares: