جیل میں فواد حسن فواد کے کمرے کے باہر آگ کیسے لگی؟ بتایا جائے، شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کیمپ جیل میں فواد حسن فواد کے کمرے کے باہر آگ بھڑکنے پر اظہار تشویش کیا ہے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے، پتہ چلنا چاہیے کہ ایسا کیوں ہوا؟ واقعہ کی تحقیقات کی رپورٹ سامنے لائی جائے تاکہ حقائق کا علم ہوسکے.
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے سیاسی مخالفین کی جیل میں آتشزدگی پریشانی اور فکر کی بات ہے ،انہوں نے خواجہ سعد رفیق کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، شہباز شریف نے کہا کہ فواد حسن فواد سمیت سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے دیگر تمام قیدیوں کے حوصلے اور جرات قابل ستائش ہیں.
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جیل کے تمام قیدیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جائے بتایا جائے کہ تمام قیدی خیریت سے ہیں اور آگ سے متاثر یا زخمی نہیں ہوئے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں بڑا نقصان نہیں ہوا
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے اسلام آباد میں رکھنے کی استدعا کر دی،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آبادکو سب جیل قرار دےکروہی رکھا جائے،میں ہر اجلاس پر 8 گھنٹوں کا سفر نہیں کرسکتا,رات کو میری بیرک میں آگ لگی جس سے زخمی ہوا،میرا سر لوہے کے راڈکے ساتھ لگامجھے کچھ نظر نہیں آیا،جیل حکام روزانہ اجلاس میں مجھے اسلام آباد لےکرجاتے ہیں،اسلام آباد سب جیل قرار دےکرمجھےوہیں رکھا جائے میں نے حکومت سے بھی اپیل کی ہے فیصلہ اسی نےکرنا ہے،