سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج انہیں عدالت پیش کیا جائے گا،عدالت کے جج بیٹھے رہے لیکن فریال تالپور کو نیب نے پیش نہ کیا، جج کو بتایا گیا کہ گاڑی خراب ہو گئی ہے، انتظام ہوتا ہے تو عدالت لاتے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج انہیں عدالت پیش ہونا تھا، تا ہم نیب کی گاڑٍی خراب ہونے کی وجہ سے ابھی تک انہیں عدالت پیش نہیں کیا گیا. جج ارشد ملک نے عدالت میں موجود سحر کامران سے استفسار کیا کہ کہ بتایا گیا ہے کہ فریال تالپور کا میڈیکل ہونا باقی ہے جس پر سحر کامران نے کہا کہ تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ گاڑی خراب ہونے کے باعث پیشی میں تاخیر ہوئی،تفتیشی افسرکے مطابق جیسے ہی گاڑی کا انتظام ہوگا عدالت میں پیش کردیا جائیگا، جس پر جج ارشد ملک نے کہا کہ جب فریال تالپورکو پیش کریں گے تب ہی کیس کی سماعت ہوگی،اتنا کہہ کر جج ارشد ملک اپنے چیمبر میں چلے گئے
واضح رہے کہ فریال تالپور کی جعلی بینک اکاونٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا ہے. عدالت نے فریال تالپور کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ تفتیش کے وقت وہاں خواتین افسران بھی موجود ہوں.