دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹرسائیکلیں چلتی ہیں، دوران سماعت سپریم کورٹ کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کےخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا قانون میں موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس کے مطابق موٹروے پر موٹرسائیکل نہیں چل سکتی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق پابندی کا نوٹیفکیشن وجوہات کےساتھ جاری کرنا لازم ہے،دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹرسائیکلیں چلتی ہیں،اگر حکومت نے پابندی عائد کی ہے تو نوٹیفکیشن دکھائیں،

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پابندی کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائی وے پر موٹرسائیکل زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چین ،انڈونیشیااور فلپائن میں موٹرسائیکلز موٹروے پر لانے پر پابندی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حکومت کو اختیار ہے موٹروے پر موٹرسائیکلز کی آمد کو ریگولیٹ کرے،

Shares: