نئے قانون کے تحت پاکستانی شہری کو دوسرا ملک اٹھا سکے گا، بلاول کا انکشاف

0
41

نئے قانون کے تحت پاکستانی شہری کو دوسرا ملک اٹھا سکے گا، بلاول کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ خطےمیں بہت خطرناک صورتحال پیدا ہورہی ہے،ایک اورسرحد پرجنگ پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہوگی، وزیرخارجہ اس اہم معاملے پرسینیٹ اورقومی اسمبلی میں بات گول کر گئے ،وزیرخارجہ نےپومپیوسےکیابات کی وہ نہیں بتائی،آرمی ایکٹ کے رولزریگولیشن کوفالوکرنا چاہیے ،آرمی ایکٹ ریگولیشنز اپوزیشن کے ساتھ شیئرکیے جائیں، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے بل پاس کرکے پارلیمنٹ کی اہمیت کم کی گئی،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ چاہتےہیں پارلیمان کواہمیت دی جائے، پیپلز پارٹی کامطالبہ ہے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہو ، چاہتےہیں آرمی ایکٹ کا نیا قانون جمہوری طریقے سے پاس ہو،پارلیمنٹ کاجمہوری طریقہ نہ اپنایا گیا تو  حکومت پرسوال اٹھیں گے، ن لیگ سےرابطہ کیا ہےانہوں نے کہا جلدجواب دیں گے،

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کیا ہدایات دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

آرمی ترمیم ایکٹ بل اسمبلی میں پیش، اجلاس ملتوی، کب ہو گا اگلا اجلاس؟

ن لیگ نے اعتماد میں نہیں لیا، بلاول کا شکوہ،حکومت کی حمایت کا اعلان

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تینوں ترامیم کی تجاویزکمیٹی اورقومی اسمبلی میں پیش کیں، لگتا ہےکہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ گیم کھیل رہی ہے،نوٹیفکیشن کے وقت جوایشوز آئےوہ حکومتی جلد بازی سےپیش آئے، قانون سازی مخصوص نہیں لمبےعرصے کیلئے ہوتی ہے، چاہتے ہیں جوغلطی نوٹیفکیشن کے وقت ہوئی اب نہ ہو، پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں سے رابطہ کرے گی،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اس اہم معاملےپرایوان میں نہیں آئے،ہم پارلیمان کوفعال بنانے کے لیے جدوجہد کر  رہےہیں,قومی اسمبلی میں منظور کیےگئےقانون پراپوزیشن نے ترمیم پیش کرنےکی کوشش کی،وزیراعظم عوام کویقین دلائیں کہ حکومت وہ قدم اٹھائےگی جو ملکی مفادمیں ہوگا,ہمیں اپنی ریاست میں اپنی قوم کو تحفظ دینا ہے,ہم اس بل پر سینیٹ میں بہتری کی ترمیم کی کوشش کریں گے,حکومت بغیرسمجھوتے کے پاکستانی شہری یااسکی معلومات دیگرممالک کو دے سکتی ہے شہری کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمے داری ہے,ایف اے ٹی ایف کی ہر ڈکٹیشن نہیں مان سکتے ,نئے قانون کے تحت پاکستانی شہری کو دوسرا ملک اٹھا سکے گا

Leave a reply