جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

0
134

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جادو کے چکر میں ایک شخص نے اپنی بہن کی قربانی دے دی اور جادو سیکھنے کے لئے بہن کو قتل کروا دیا، واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارت میں جادو ٹونے کا بہت رواج ہے،

پولیس کے مطابق جادو سیکھنے اور کرنے کے لئے ملزم نے اپنی 12 سالہ سگی بہن کو قتل کروا دیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت سوبابن رانا کے طور پر ہوئی، مجرم بہن کو قتل کروانے سے پہلے اپنے بھائی کو بھی جادو سیکھنے کے لئے قتل کروا چکا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے اسے ضمانت دے دی تھی

اب پولیس نے مجرم کو پھر گرفتار کر لیا ہے،پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سندیپ سمپاتھ کا کہنا ہے ملزم سے تفتیش کے دوران پولیس نے نابالغ لڑکی کے کپڑے ، اس کی سائیکل ، ایک چھری ، پوجا لگانے کے لئے استعمال ہونے والا سامان وغیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے کہ ملزم کے ساتھ اور کون کون ہیں اور وہ کس سے جادو سیکھ رہا تھا،

گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی ریاست اڑیسہ میں میاں بیوی کالے جادو کے چکر میں اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، گاؤں کے لوگوں نے دونوں کو سنگسار کر کے قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت ستارام سنگھ اور اُن کی اہلیہ لیتھ سنگھ کے ناموں سے ہوئی، دونوں سون ڈیم کپٹی پاڈا کے رہائشی تھے۔لاشوں کو بھاری پتھروں میں پھنسایا ہوا تھا اور اُن کے اوپر پانی گررہا تھا، میاں بیوی کو کسی گروہ نے قتل کیا تھا.

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں جادو ٹونے کے الزام میں ہر سال کم از کم ایک سو افراد کو قتل کر دیا جاتا ہے، جن میں سے زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد وشمار کے مطابق سنہ 2000 سے 2012 کے درمیان انڈیا میں دو ہزار افراد جادو کرنے کے شبہے میں قتل کیے گئے۔انڈیا میں جار کھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں لوگوں کو جادو ٹونے کے شبہے میں قتل ہونے سے بچانے کے لیے خصوصی قانون سازی بھی کی گئی ہے

Leave a reply