نو مسلم سکھ لڑکی کو بھائی کی خواہش کے برعکس عدالت نے کہاں بھجوا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نومسلم سکھ لڑکی عائشہ کی عمر کا تعین کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نومسلم سکھ لڑکی کو دس دن کے لئے دارالامان بھجوا دیا
عدالتی حکم پر لڑکی کے بھائی منموہن اور لڑکی نے کمرہ عدالت میں باہمی ملاقات کی ،ملاقات کے بعد لڑکی کے بھائی نے عدالت میں موقف دیا کہ میری بہن دباو میں ہے تھوڑی وقت دیا جائے۔عدالت نے نومسلم لڑکی سے استفسار کیا کہ بھائی کی ملاقات می کیا معاملہ طے پایا۔ جس پر لڑکی نے عدالت میں کہا کہ بھائی واپس جانے کےلئے اصرار کرتے رہے مگر میں واپس نہیں جانا چاہتی۔
عدالتی حکم پر نومسلم لڑکی عائشہ کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کردیا گیا ،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نےلڑکی کےبھائی منموہن سنگھ کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جگجیت کور کو ملزم حسان نے اغوا کیا۔ ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغوا کا مقدمہ درج ہے ،ملزم نے کم عمر سکھ لڑکی جگجیت کور کو زیادتی کی نیت سے اغوا کیا۔ بہن جگجیت کور کی عمر ساڑھے 15 سال ہے۔
وکیل نے مزید موقف اپنایا کہ علاقہ مجسٹریٹ ننکانہ صاحب کو جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔علاقہ مجسٹریٹ عمر کا تعین کرنے کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کررہے۔ جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کے لئے میڈیکل کروانے کا حکم دیا جائے۔








