مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ...

پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی

لاہور(باغی ٹی وی) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری...

امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری...

ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

دو کالم،،،،،،،،،،،،،،تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ امریکہ کی بدلتی پالیسی،یورپ سمیت دنیا...

کشمیریوں کی حمایت کب تک جاری رکھیں گے؟ گورنر پنجاب نے دبنگ اعلان کر دیا

کشمیریوں کی حمایت کب تک جاری رکھیں گے؟ گورنر پنجاب نے دبنگ اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ قومی مفاد کا معاملہ تھا تمام سیاسی جماعتوں نے سمجھداری کا ثبوت دیا،سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں قانون سازی پر تعاون کرنا چاہیے ،ایران امریکہ کشیدگی خطے کے امن کے لیے درست نہیں،وزیر اعظم نے پیغام دیا ہے کہ ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے

گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکہ کشیدگی سے دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا اسے روکنا چاہئے،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،دنیا بھر کے پاکستانیوں کو مسئلہ کشمیر پراکٹھا کیا گیا

گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟  شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آرمی ایکٹ کی پارلیمنٹ میں کثرت رائے سے منظوری قوم کی فتح ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔قومی سلامتی اور ملکی مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ بھارت کے پاکستان دشمن ایجنڈوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکے بارے میں فیصلہ کابینہ کرے گی ،وفاقی کابینہ نے اس پر فیصلہ کیا ہے، اب معاملہ عدالت میں ہے، عدالتی حکم کی تعمیل کریں گے،

گورنر پنجاب چودھری سرورکا مزید کہنا تھا کہ جتنی تیزی کیساتھ پاکستان میں معاشی شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔  جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ہر کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے مشکل اور کامیاب پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحران سے باہر نکال دیا لیکن اسکے باوجود آج بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan