کوئٹہ دھماکہ ،آرمی چیف کی مذمت، مزید کیا کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد ایف سی بلوچستان کے جوان کوئٹہ میں دھماکا کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایف سی نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس کیساتھ مل کر سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا کہ آرمی چیف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ جن لوگوں نے مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے وہ سچے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ پولیس اور انتظامیہ کو ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے زودار دھماکے میں‌ ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید جبکہ متعدد ہو گئے ہیں۔

Shares: