نواز شریف کی صحت بارے لیگی ترجمان کیوں چپ ہیں؟ فردوس عاشق اعوان

0
48

نواز شریف کی صحت بارے لیگی ترجمان کیوں چپ ہیں؟ فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر معاشرہ میں جنگل کا قانون ہوتا ہے۔ ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو انعام جبکہ غلط کام کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے ، جزا اور سزا کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا،احتساب کا عمل سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے اور احتساب نظر آنا چاہیے اور سب کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ احتساب اس ملک کیلئے ہورہا ہے.

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قوانین انسانوں کیلئے بنائے جاتے ہیں،اگراس میں بہتری لانی ہے تو سب مل بیٹھ کر لاسکتے ہیں ایسا قانون جو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے اس کو پارلیمنٹ سے پاس کیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی طرف سے درخواست دی گئی ہے۔ حکومت اس کا جائزہ لیکر اپنی رائے عدالت کے سامنے رکھے گی،نواز شریف کے حوالے سے عدالت نے فیصلہ کرنا ہے اس حوالے سے جلدی ترجیحات طے کی جائیں گی اگر وہ لندن میں ٹھیک نظر آرہے ہیں تو میں پر امید ہوں کہ لیگی ترجمان ان کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ کریں، ہم چاہتے ہیں کہ لیگی صاحبان ہمیں انکی صحت کے حوالے سے انفارم کریں ۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کہ جن کو امین بنایا جائے اور وہ قوم کی امانتوں کی خیانت کرے تو یہ ایک بہت بڑی ناانصافی ہے ، بینطیرانکم سپورٹ پروگرام میں قوم کے ساتھ خیانت کی گئی جس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،عوام کے پیسے پر ہونے والی ڈاکہ زنی کا حساب لیا جائے گا۔ کوئٹہ خود کش حملہ مخالفین کی طرف سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے،پاکستانی فوج ملک کو پر امن بنانے میں کوشاں ہے اور قانون نافذ کرنے والی ٹیمیں بھی تخریب کاروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں .

Leave a reply