ٹریفک حادثے میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر سمیت 3 افراد جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثے میں جماعت اسلامی کے نائب امیر جاں بحق ہو گئے، واقعہ سندھ کے علاقے میں پیش آٰا، نواب شاہ میں مہران نیشنل ہائی وے پرٹرک اور کار کے تصادم میں 3 افرادجاں بحق اور2 زخمی ہو گئے،جاں بحق افراد کی شناخت عرفان لاکھو،عظیم بلوچ اور غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے،

ذرائع کے مطابق عظیم بلوچ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ہیں ،حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا.

واقعہ کی اطلاع ملنے پر جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی،

Shares: